(24نیوز ) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پوری قوم کو بتانا چاہتی ہوں اور اداروں کو بھی سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کون ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی پوزیشن لی تھی۔سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی۔ اب یہ بات پبلک کو کہنے کی بجائے ادارے عمران خان کو بتائیں وہ اعتماد کھو چکے ہیں۔ اب وہ عمران خان کو کہیں کہ ہمیں سیاست میں مت گھسیٹیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات ہوئی اور کشمیر الیکشن پر مفصل بات چیت کی گئی ۔ انہوں نے کہا اگر ادارے آپ کے حق میں بات کریں تو ٹھیک نہ کریں تو آپ ادارون کو نشانہ بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کی کوئی ذاتی رائے نہیں تھی انہوں نے آئینی دائرے میں پوزیشن اختیار کی ۔ سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کی اس پوزیشن کو تسلیم کیا ۔ انہوں نے کہا اور منتخب نمائندے ہی پارلیمان میں یہ ترمیم آئین کے ذریعے کرسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا آپ لوگوں کوکیا بتا رہے ہیں ؟ بلوچستان ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں اپنی اے ٹی ایمز کو ٹکٹ دیتے ہیں وہان الیکشن کمیشن ٹھیک ہے ۔مگر اسلام آباد کی ایک نشست نے آپ کا کچا چھٹا کھول دیا تو آپ نے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنانا شروع کردیا ۔ انہوں نے کہا ہم نے اداروں کو متنازعہ نہیں بنایا بلکہ تقدس کے لئے جیلیں بھگتیں آج بھی ان کے تقدس کی بات کرتے ہیں ۔
مریم نے کہا آپ سب نے دیکھ لیا کہ اداروں کو برا بھلا کہنے والا کون ہے۔ انہوں نے کہا پوری قوم اور اداروں کو سمجھ آگئی کہ سسلین مافیا کیا ہوتے ہیں۔ادارے انکی مرضی کا فیصلہ کریں تو وہ ٹھیک ہیں۔الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ پر آئینی پوزیشن لی تھی ہماری بھی وہی پوزیشن ہے کہ آئینی ترمیم پارلیمان کا کام ہے۔ انہون نے کہا میں صدر مملکت کو بھی مبارک باد دیتی ہوں کہ جو بات عوام کو ضمنی الیکشن میں سمجھ آگئی وہ سینیٹ الیکشن کے بعد صدر کو بھی سمجھ آگئی ۔
لیگی رہنما نے کہا آزاد کشمیر کی پوری پارلیمانی پارٹی کھڑی ہے ایک بھی ممبر دھونس دھاندلی کے باوجود نہیں ٹوٹا۔ انہوں نے کہا ن لیگ وہ جماعت نہیں جو خاموش ہوکر اب ہر ظلم سہہ لے گی، اب ن لیگ کا کلچر بھی تبدیل ہوچکا ہے ۔کشمیر کا الیکشن بھی ہم جیتیں گے۔
عوام کی بجائے ادارے عمران کو بتائیں جناب آپ اعتماد کھو بیٹھے،مریم نواز
Mar 05, 2021 | 19:40:PM