پی ڈی ایم نے اتنی تیزی کی بھاگنے میں کہ جوتے بھی نہیں پہنے، فواد چودھری

Mar 05, 2021 | 20:08:PM
پی ڈی ایم نے اتنی تیزی کی بھاگنے میں کہ جوتے بھی نہیں پہنے، فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سنا ہے پی ڈی ایم نے کل کے اجلاس سے دوڑ لگا دی ہے۔

سنا ہے #PDM نے کل کے اجلاس سے دوڑ لگا دی ہے، اتنی تیزی کی بھاگنے میں کہ جوتے بھی نہیں پہنے۔۔۔ حوصلہ نہیں ہے آپ میں عمران خان کے مقابلے کا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بھاگنے میں اتنی تیزی کہ جوتے بھی نہیں پہنے۔ آپ میں وزیراعظم عمران خان کے مقابلے کا حوصلہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ کل ہمارا کوئی رکن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں مولانا فضل الرحمن نے ہواؤں کا رخ بدلنے کی خبر بھی دے دی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب سے ہم نے احتجاج شروع کیا ہے، ہواؤں کا رخ بدلنا شروع ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ سے سب کچھ نکل چکا ہے۔