(24نیوز)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی،سینیٹ الیکشن سے قبل خواتین ارکان کوفنڈز دینے سے متعلق 11 مارچ کو سماعت ہو گی ۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن علی حیدرگیلانی سے متعلق مبینہ ویڈیو پر سماعت 11 مارچ کو کرے گا،پی ٹی آئی کی کنول شوزب اورفرخ حبیب نے درخواست دائرکی تھی،خیبرپختونخوا ایم پی ایز ویڈیو سکینڈل پر ن لیگ کی درخواست پر سماعت9 مارچ کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا نوٹس
Mar 05, 2021 | 20:33:PM