کسی بھی خطرے کیخلاف اعلیٰ تربیت وعزم آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے،آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہناہے کہ کسی بھی خطرے کیخلاف اعلیٰ تربیت وعزم آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحرائے چولستان میں تربیتی علاقے کا دورہ کیا،آرمی چیف کے ایکسرسائیزایریاپہنچنے پرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل خالدضیانے استقبال کیا،آرمی چیف کو دو ہفتوں پر محیط ضرب حدید مشقوں پر بریفنگ دی گئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد آپریشنل تیاریوں کی جانچ اور انہیں وسعت دینا ہے،مشق کا مقصد پیادہ، مشینی دستوں، ایوی ایشن، ایئرڈیفنس، توپخانے کے درمیان مطابقت کا فروغ ہے، مشق میں شامل سپاہ کا پیشہ ورانہ مہارتوں، مطابقت کاشاندار مظاہرہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے مختلف مراحلے میں حملے اور دفاع کا کلیدی مظاہرہ کیا جارہا ہے،آرمی چیف نے سپاہ کے جذبے، حوصلے اور عزم کو سراہا،آرمی چیف نے بہاولپور کور کی جنگی تیاریوں، تربیتی معیار پر مکمل اطمینان کااظہارکیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ کسی بھی خطرے کیخلاف اعلیٰ تربیت وعزم آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے، آرمی چیف نے بہاولپور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا بھی دورہ کیا،آرمی چیف نے کور کی انجینئرنگ صلاحیتوں مرمت کے معیار کو سراہا۔