یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کا کوئی وعدہ نہیں کیا ،سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کاکہناہے کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کا کوئی وعدہ نہیں کیا ،نئے سینیٹر کو موقع ملا وہ عوام کےلئے کچھ سوچیں کچھ کریں ۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ عمران خان کو اعتماد کا ووٹ لینے کی کیا ضرورت پڑی،ان کے اپنے لوگوں نے ان پر عدم اعتماد کیا،12 سولہ نہیں سارا ٹبر ہی ایسا ہے،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کہتے ہیں ہمارے بندے بکے ہیں ،بکنے والوں کو پارٹی میں کیوں شامل کرتے ہیں،62 ،63 پر عمل کیوں نہیں کرتے ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال ہے ،پرانی حکومتیں اور نئی حکومت ناکامی سے دوچار ہوئی ،موجودہ حکومت کے پاس کرکے دکھانے کےلئے کچھ نہیں،ان کاکہناتھا کہ بس اپوزیشن پر الزامات لگاتے ہیں ،ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے،سراج الحق نے کہاکہ عدالتوں میں انصاف نہیں پاکستان کا صدر ،وزیر اعظم ،چیف جسٹس فریاد کر رہا ہے، وزیر اعظم سے لیکر چوکیدار تک سب پریشان ہیں،انہوں نے کہاکہ غریب عوام کےلئے تعلیم ،کے دروازے بند ہیں، غریب کو استعمال کیا جاتا ہے ووٹ لیا جاتا ہے ان کے ٹیکسوں کے پیسے پر عیاشی کی جاتی ہے۔