پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت

Mar 05, 2021 | 22:14:PM

(24 نیوز)ایل او سی پر جنگ بندی کے بعدپاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، بھارت نے پاکستان سے تعلقات معمول پر لانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمسایوں سے معمول کے مطابق تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں۔بھارت پاکستان سے تصفیہ طلب معاملات کو پرامن انداز میں حل کرنے کا خواہش مندہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت میں ایل او سی پر جنگ کا اعلان کے بعد بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے امن کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں