عورت مارچ نے دھرنا دینے کا اعلان کردیا

Mar 05, 2021 | 22:56:PM
عورت مارچ نے دھرنا دینے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عورت مارچ نے آٹھ مارچ یوم خوتین کے موقع پر کراچی فرئیر ہال پر اپنے حقوق کیلئے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عورت مارچ کی منتظم شیما کرمانی اور دیگر نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عورتوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کی جانے والی قانون سازی پر موثر عمل درآمد کرائے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پھر طویل المدت دھرنا بھی دیا جاسکتا ہے۔
شیما کرمانی نے کہا کہ کاروکاری کا خاتمہ کیا جائے، عورتوں کو جنسی ہراساں کیا جارہا ہے۔ ریاست اس بات کا نوٹس لے، عورتوں پر تشدد کیا جاتا ہے، ان کے مذہب کی جبری تبدیلی ہورہی ہے، پولیس اسٹیشنوں میں خواتین اور خواجہ سرا اہل کار تعینات کئے جائیں، خواتین ایم ایل اوز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
سماجی کارکن منیزہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں عورت مارچ کا دھرنا 8 مارچ کو ہی ہوگا، ہماری ڈیمانڈ پوری نہیں کی گئی تو ہم دھرنا دیں گے، یہ چوتھا عورت مارچ ہے، عورت مارچ کا مشن عورتوں، خواجہ سرا اور غیر صنفی افراد کا اتحاد ہے تاکہ وہ اجتماعی سماجی تبدیلی کے ذریعے انصاف حاصل کر سکیں۔