پشاور دھماکہ؛ خودکش حملہ آور کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد ساجد) پشاور کی کوچہ رسالدارکی امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار ہے، شہداء کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی۔ دھماکے سے قبل خودکش حملہ کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی جس نے آتے ہی فائرنگ شروع کردی۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پشاور کوچہ رسالدارکی امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 195 زخمی ہوگئےجن میں سے 10زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔شہدا میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، امدادی کارروائیاں شروع کردیں گئیں ، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہناتھا کہ دھماکا قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی امام بارگاہ میں ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
حملہ آور کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پرآچکی ہے،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمازی حضرات نماز جمعہ کے لئے داخل ہورہے ہیں، سکیورٹی گارڈز مرکزی دروازے پر موجود ہیں، اسی دوران ایک حملہ آور سیاہ لباس پہنے تیزی سے آرہا ہے جس نے دورازے پر موجود گارڈز پر فائرنگ کی جس کی زدہ میں آکر ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں گھس کر پہلے فائرنگ کی اور بعد میں دھماکے سے خود کو اڑالیا۔ افسوس ناک واقعہ کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔
The death toll in #Peshawar #Peshawarblast has reached 55+, with close to 90+ injured.
— DFI Lite (@DfIlite) March 4, 2022
It appears that the Pak based terrorist organisation with active support from ISI and PakArmy is responsible for this. Watch the video. pic.twitter.com/ba3Nzj6N7L