شین وارن نے موت سے 4 روز قبل لوگوں کو کیا بتایا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی زندگی سے متعلق بھی آگاہی فراہم کرتی ہیں۔
آسٹریلیا کے سپن بولرشین وارن نے ماہِ جولائی تک اپنی زندگی میں کچھ تبدیلی کا ارادہ کر رکھا تھا جس کا ذکر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔شین وارن نے 28 فروری کو پیغام میں لکھا کہ خود کو دوبارہ فٹ اور تندرست کرنے کے لئے ایکسرسائز شروع کردی ہے جس کا دسواں روز ہے اور میرا ہدف ہے کہ جولائی تک ماضی کی طرح وزن کم کر کے بالکل فٹ ہوجاؤں۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان پیکج۔ عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں
Operation shred has started (10 days in) & the goal by July is to get back to this shape from a few years ago ! Let’s go ???????????????? #heathy #fitness #feelgoodfriday pic.twitter.com/EokgT2Hyhz
— Shane Warne (@ShaneWarne) February 28, 2022
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم پیش رفت