شین وارن نے موت سے 4 روز قبل لوگوں کو کیا بتایا؟

Mar 05, 2022 | 10:06:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی زندگی سے متعلق بھی آگاہی فراہم کرتی ہیں۔

آسٹریلیا کے سپن بولرشین وارن نے ماہِ جولائی تک اپنی زندگی میں کچھ تبدیلی کا ارادہ کر رکھا تھا جس کا ذکر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔شین وارن نے 28 فروری کو پیغام میں لکھا کہ خود کو دوبارہ فٹ اور تندرست کرنے کے لئے ایکسرسائز شروع کردی ہے جس کا دسواں روز ہے اور میرا ہدف ہے کہ جولائی تک ماضی کی طرح وزن کم کر کے بالکل فٹ  ہوجاؤں۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان پیکج۔ عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم پیش رفت

مزیدخبریں