(24نیوز)ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل اجلاس یکم سے 4مارچ تک پیرس میں جاری رہا ، اجلاس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔ایف اے ٹی ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلا ن کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کرلیا۔ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جون 2021 کے بعد سے پاکستان نے دہشتگردوں کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کو روکنے کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب تیزی سے پاکستان نے اقوام متحدہ کے نامزد دہشت گرد گروپوں اور افراد کے خلاف سخت پابندیاں عائد کیں تاہم پاکستان کو منی لانڈرنگ سے متعلق پیچیدہ تحقیقات اور پراسیکیوشن کے حوالے سے صرف ایک اور نقطے پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔پاکستان ممکنہ طور پر اس سال جون تک گرے لسٹ میں رہے گا۔ایف اے ٹی ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا :ملک بھر میں مزید10افراد جاں بحق ، مثبت کیسز کی شرح 2.10 فیصد رہی
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرارر کھنے کا فیصلہ
Mar 05, 2022 | 10:57:AM