(ویب ڈیسک)خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کی متعدد ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔ بس کی سیٹ پر بیٹھی خاتون مسافر کے ساتھ شہر قائد میں پیش آنے والے ایک واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے، عدم برداشت کی فضاء معاشرے میں جرائم لہر پیدا کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مسافر سیٹ پر بیٹھی ہے اور بس کنڈیکٹر اس سے تلخ کلامی کررہا ہے، جیسے ہی بس روکی تو کنڈیکٹر نے خاتون کے چہرے پر زناٹے دار تھپڑ رسید کیا۔
خاتون نے اسے دھکیلنے کی کوشش کی۔کنڈیکٹر کسی شرمندگی کے بغیر بڑی ڈھٹائی سے بس سے باہر آیا، خاتون کو بس سے نیچے اترنے کے اشارے کرتا رہا۔واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ خاتون مسافر پر تھپڑ مارنے کی ویڈیو اورنگی ٹاؤن میں دکان پر لگے کیمرے کی مدد سے سامنے آئی۔
ٹریفک پولیس نے خاتون مسافر سے بدتمیزی کرنے والی گاڑی کو ڈھونڈ نکالا۔ ٹریفک پولیس شیر شاہ نے مسافر بس کا چلان کر کے بس تحویل میں لے لی جبکہ بس ڈرائیور نے کل کنڈیکٹر کو لانے کا وعدہ کیا ہے، خاتون مسافر سےبدتمیزی کرنے والے کنڈیکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔