خورشید شاہ ہنگامی مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے اختتام پر قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور اس کے فوری بعد وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو گی، ہمارا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں، صرف اور صرف عمران خان کے خلاف ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ ریکوزیشن اور عدم اعتماد کے حوالے سے اسلام آباد میں اہم کام کرنے ہیں جس کیلئے یہاں آیا ہوں، تحریک عدم اعتماد سے پہلے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے ریکوزیشن جمع کرانے کے فورا بعد وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دیں گے، خورشید شاہ نے کہاکہ مکمل یقین ہے عمران خان سے اس کی پارٹی کے لوگ بھی پریشان ہیں حکومت کے بارہ سے تیرہ ایم این ایز اپنا فیصلہ کر چکے ہیں یہ حکومتی ارکان اب عمران خان کی ناکامیوں کا وزن اٹھانے کیلئے تیار نہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ایک بات یقین سے کہہ سکتا عمران خان اپنی پارٹی چودھریوں کی جھولی میں کبھی نہیں ڈالے گا گارنٹی سے لکھ لو، وہ چیف منسٹری پرویز الٰہی کو نہیں دے رہا تھا، پارٹی کیسے دے گا۔
خیال رہے کہ خورشید شاہ کو چیئرمین بلاول بھٹو نے لانگ مارچ چھوڑ کر اسلام آباد میں اہم ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پی پی رہنما اہم مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ق لیگ کا کردار بہت اہم ہے، اپوزیشن فائدہ اٹھائے۔ بلاول بھٹو زرداری