(ویب ڈیسک)امریکہ میں پولیس ایک خاتون کے خوفناک قتل کی تحقیقات کررہی ہے جس کی سربریدہ لاش شاپنگ سینٹر کے باہر پائی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایک عینی شاہد نے پولیس کے سامنے یہ خوفناک انکشاف کیا۔پنسلوانیا اور اٹلانٹک ایونیو کے چوراہے پر قائم ایک مقامی شاپنگ سینٹر میں خریداری کیلئے آنے والے شخص نے شاپنگ کارٹ کو دھکیلنا شروع کیا۔جب اس نے دیکھا کہ شاپنگ کارٹ میں ایک بھاری سا تھیلا رکھا ہوا ہے اس نے اس یقین کے ساتھ کہ اس پلاسٹک کے تھیلے میں کچھ کارآمد اشیاء بھی ہوسکتی ہیں۔
تھیلا کھولتے ہی جو منظر اس نے دیکھا وہ انتہائی دلخراش تھا اس نے ایک عورت کی بغیر سر کے لاش دیکھی تو خوف سے کانپ کر رہ گیا اور پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی۔
اطلاعات کے مطابق پولیس مردہ خاتون کی شناخت کے لیے تحقیقات کر رہی ہے اوراس کے دانتوں کے ریکارڈ کی عدم موجودگی کے باعث اس کے ڈی این اے شواہد پر انحصار کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان نے بیک وقت تین بہنوں سے شادی کرلی