پشاور حملہ۔تحقیقات میں اہم پیشرفت۔دو مشتبہ افراد گرفتار

Mar 05, 2022 | 15:02:PM

  (24 نیوز) پشاور کے قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار کی امام بارگاہ میں خودکش حملہ آور کی شناخت کا عمل مکمل کرنے کے بعددو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کی شناخت مکمل کرلی گئی جبکہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ خود کش حملہ آور اور دو سہولت کاروں کے اسکیچز مکمل کر لیے گئےہیں۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے اعضاء کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ واقعہ میں ملوث مکمل گروپ کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حملہ آور کیسے پہنچا؟پشاور دھماکے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

آئی جی  کے پی کےکا کہنا ہے کہ حملہ آور نے مسجد کے گیٹ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، حملے کا پیشگی تھریٹ نہیں تھا، دہشتگردی میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ 

خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 30 سے زائد افراد کی اجتماعی نماز جنازہ گزشتہ شب جبکہ 10 افراد کی نماز جنازہ آج کوہاٹی میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل۔موسم نے پھر کروٹ بدل لی

مزیدخبریں