(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پشاور دھماکے کے تینوں ملزمان کی شناخت کرلی گئی، خیبرپختونخوا پولیس اور تحقیقاتی ادارے دہشتگردوں کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، ایک سے دو روز میں ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ تحقیقاتی اور تفتیشی اداروں نے زبردست کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں نواز شریف کی طرف سے پاسپورٹ کی کوئی درخواست نہیں آئی، عدم اعتماد کا بڑا شور مچایا جا رہا ہے، اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کی ریکوزیشن کی درخواست بھی نہیں آئی، اجلاس ریکوزیشن کی درخواست موصول ہونے کے 14 دن کے اندر اجلاس بلاناہوتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ انشا اللہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا، یہ جوبھی تحریک لے آئیں، پہلے بھی شکست ہوئی ہے اب بھی ان کو شکست ہوگی، پاکستان آگے بڑھنے کی طرف جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور خود کش دھماکا،مزید 5زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد 62ہوگئی
پشاور دھماکے میں ملوث تینوں ملزموں کی شناخت ہو گئی، شیخ رشید
Mar 05, 2022 | 16:29:PM