(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے شہرمکہ مکرمہ میں خاتون ملازمہ کو ہراساں کرنے پر غیر ملکی باشندے کو 8 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق خاتون نے عدالت کے سامنے اس افسوسناک واقعہ کی قسم اٹھائی اور ایک خاتون کو بطورگواہ بھی پیش کیا جس کے بعد عدالت نے فیصلہ دیا۔
خاتون کی وکیل کا کہنا ہے کہ سعودی قوانین کے تحت خاتون کو چھیڑنے کا الزام ثابت ہونے پر 2 سال تک قید کی سزا اور ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔اسلامی تعزیرات کے مطابق الزام لگانے والی خاتون کو دو گواہ پیش کرنے ہوتے ہیں لیکن مذ کورہ خاتون صرف ایک گواہ پیش کر سکی جس کے بعد اس کی قسم پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے غیر ملکی کو مجرم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر تنقید کرنیوالوں سے کیسے نمٹا جائے؟بھارتی اداکارہ سنی لیونی نےطریقہ بتا دیا