روس نے انسٹاگرام ، واٹس ایپ اورفیس بک  پر پابندی عائد کردی

Mar 05, 2022 | 17:32:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے مقبول سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور اس کی ذیلی ایپلی کیشنز واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر پابندی عائد کردی۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی نے  2020 اکتوبر سے رواں برس تک  26 بار خلاف ورزیاں کیں جس وجہ سے اس کی سروسز پر روس نے خود پابندی لگادی۔اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ  روسی حکام نے میٹا کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی جزوی پابندی عائد کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے  فیس بک کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کے سبب کمپنی کی سروسز کو جمعہ شام 4 بجے سے بند کیا جس کے بعد لاکھوں افراد کی ایپس تک رسائی بند ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان نے بیک وقت تین بہنوں سے شادی کرلی
فیس بک کے سینئر عہدیدار نے بھی روس کی طرف سے کمپنی پر لگائی جانے والی پابندی کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ یوکرین پر حملوں کے بعد فیس بک نے گزشتہ ہفتے میٹا پر پابندی عائد کرتے ہوئے  روسی اشتہارات پر پابندی عائد کردی تھی ۔

یوٹیوب اور گوگل نے بھی روسی اداروں پر پابندیاں لگائی تھیں، اس کے علاوہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھی روس میں اپنی مصنوعات کی فروخت کو بند کردیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل۔موسم نے پھر کروٹ بدل لی

مزیدخبریں