عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا

Mar 05, 2022 | 18:43:PM

(24 نیوز)عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین روس جنگ کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے،جس کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا جس سے سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر1 لاکھ 29 ہزار 400 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 10 ہزار 940 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر مہنگا ہوکر 1974 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد جرمن ماڈل کی ترک نژاد بزنس مین سے کورٹ میرج،ڈانس ویڈیو وائرل

مزیدخبریں