تیز آندھی اور مٹی کا طوفان،ریاض ائیرپورٹ پر حد نگاہ ختم، ویڈیو کا چرچا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تیز آندھی اور مٹی کا طوفان،ائیرپورٹ پر ایک طیارے کے کاک پٹ سے بنایا گیا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو میں سعودی صوبے الشرقیہ میں ریت کے طوفان کے سبب گرد آلود آندھی کی شدت کا اندازہ ہو رہا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین اور موسم کے حال سے متعلق ویب سائٹوں نے اس وڈیو کلپ کو پوسٹ کیا ہے۔ وڈیو میں ظاہر ہو رہا ہے کہ ریاض کے شاہ خالد ہوائی اڈے کے ایک رن وے کے اطراف مٹی کے کثیر غبار کے سبب حد نگاہ ختم ہو گئی۔
الرؤية حاليًا في مطار الملك خالد بالرياض #الرياض_الان #غبار_الرياض pic.twitter.com/9KKYaMjMks
— يزيد الخليوي (@Capt_yazeed) March 4, 2022
واضح رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات نے مملکت کے متعدد صوبوں اور اضلاع میں تیز آندھی اور مٹی کے طوفان اٹھنے کی توقع ظاہر کی تھی۔الشرقیہ صوبے کے شہروں اور اضلاع کو کل جمعے کی شام سے ہی گرد آلود لہروں کا سامنا رہا۔ اس دوران میں ریت کے طوفان نے آسمان کو ڈھانپ دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نژاد جرمن ماڈل کی ترک نژاد بزنس مین سے کورٹ میرج،ڈانس ویڈیو وائرل