حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ، ناراض کارکنوں کا سڑکوں پر آنے کا اعلان 

Mar 05, 2022 | 19:42:PM
اپوزیشن، لانگ مارچ، پریشان حکومت، مشکلات میں مزید اضافہ،
کیپشن: پی ٹی آئی کارکن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اپوزیشن کے لانگ مارچ سے پریشان حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا،این اے 126 سے تحریک انصاف کے ورکرز اتحاد نے حماد اظہر کیخلاف سڑکوں پر آنے اور احتجاجی جلسے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کے خلاف اپوزیشن کا لانگ مارچ تو دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان بھی پارٹی سے ناراض نظر آتے ہیں ،این اے 126 میں تحریک انصاف کے کارکنان نے حماد اظہر کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا، پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اتحاد نے احتجاجی جلسے کا اعلان کر دیا ۔
پاکستان تحریک انصاف ورکرز اتحاد این اے 126 کا کل احتجاج ہوگا، پی ٹی آئی ورکرز اتحاد کا احتجاج شاہ فرید چوک سبزہ زار میں منعقد ہو گا، ورکرز اتحاد کاکہناہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اپنے حقوق لینے کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں ،ورکرز اتحاد کا اپنا حق لینے کی یہ ابتدا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد جرمن ماڈل کی ترک نژاد بزنس مین سے کورٹ میرج،ڈانس ویڈیو وائرل