(24 نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ برملا کہتا ہوں اپوزیشن کے 7 ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ، میرے ہوئے ہوئے کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گرا سکتا۔
نوشہرہ میں پرویز خٹک نے اپوزیشن کے لانگ مارچ اور تحریک عدم اعتماد پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پیش کرے، اسے ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا،ان کا کہناتھا کہ برملا کہتا ہوں اپوزیشن کے 7 ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔
وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان کا سپاہی ہوں ،میرے ہوئے ہوئے کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گرا سکتا، حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ماہر ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیلئے بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ