(24 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شیر پاؤ پل کے قریب ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خود کو آگ لگا لی۔
پولیس کے مطابق 42سالہ رمضان کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے بعد اس نے اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر متاثرہ شہری کو فوری طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد جرمن ماڈل کی ترک نژاد بزنس مین سے کورٹ میرج،ڈانس ویڈیو وائرل