تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، حکومت نے کیا حکمت عملی مرتب کی؟ پتہ چل گیا

Mar 05, 2022 | 21:21:PM

(24 نیوز)تحریک عدم اعتماد کے معاملے پرحکومت نے کیا حکمت عملی مرتب کی ،24 نیوز نے پتہ لگا لیا۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کو بیرون ممالک دوروں پر بھجوانے کا پلان تیار کر لیا ، قومی اسمبلی کے 45 سے 50 کے قریب اراکین کو رواں ماہ 8 ملکوں کے دورے کروائے جائیں گے ،پارلیمنٹ کے اراکین کے گروپ مرتب ،ایم این ایز سے پاسپورٹ منگوا لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی برطانیہ، انڈونیشیا، بیلجیئم کا دورہ کریں گے ،اس کے علاوہ عراق،ترکی،پولینڈ اور ڈنمارک بھی پارلیمنٹرینز کے وفود جائیں گے، سپیکر کی ہدایت پر اپوزیشن ممبران کو بھی وفود کا حصہ بنانے کی دعوت دی گئی ، ن لیگ نے اپنے اراکین کو بیرون ممالک دوروں کا حصہ بننے سے منع کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان جن پر شک ہے انہیں بھی وفد کا حصہ بنایا جا رہا ہے ، انڈونیشیا اور برطانیہ کیلئے 14 مارچ کو وفود روانہ ہوں گے ، 8 مارچ کو عراق اور 7 مارچ کو ترکی کیلئے وفد جائیں گے جبکہ 25 مارچ کو پولینڈ اور 29 مارچ کو ڈنمارک اراکین کو بھجوایا جائے گا،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اراکین اسمبلی کو فری عمرہ بھی کروائے جانے کے پلان پر مشاورت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ، ناراض کارکنوں کا سڑکوں پر آنے کا اعلان

مزیدخبریں