(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی تصویر پہلی بار منظر عام پر آگئی ۔
ایرانی ٹی وی سحر کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے بہت سے ایسے عہدیداروں کی تصویریں جن کے نام مغربی ملکوں اور خاص طور سے امریکہ کی تیار کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں، اب تک جاری نہیں کی گئیں تھیں۔ ان میں سے ایک نام طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا ہے کہ جن کی تصویر شائع کئے جانے پر پابندی رہی ہے۔ آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی تصویر جو کابل یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تھے، افغانستان کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے پہلی بار دکھائی گئی ہے۔
طالبان پولیس کمان کے ترجمان خالد زدران نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی تصویر پیش کی ہے جبکہ اس سے قبل ان کی تصویر کو خفیہ رکھا جاتا تھا۔
واضح رہےکہ طالبان لیڈر ملا ہیبت اللہ آخوندزادہ کی تصویر کو بھی ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی سے جھگڑے کے بعد 42سالہ شخص نے اپنے ساتھ کیا ظلم کیا۔۔؟