(24 نیوز )پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری زور و شور سے جاری ہے ،خودشماری کی تاریخ میں 10 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری 12 مارچ سے4 اپریل تک جاری رہے گی، جبکہ خود شماری کی آخری تاریخ 10 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے۔
ترجمان مردم شماری کے مطابق اینومریٹرز پہلے بلاک کی خانہ شماری 5 مارچ جبکہ دوسرے بلاک کی10 مارچ تک مکمل کرلیں گے 12 مارچ سے مردم شماری عمل کا آغاز اور خود شماری کی تصدیق کا عمل شروع کیا جائے گا، مردم شماری کاعمل 4 اپریل کومکمل کرلیاجائےگا ۔
رپورٹ کے مطابق صوبوں کے اصرار پر خود شماری کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی ہے ، واضح رہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت خود شماری کا آغاز 20 فروری کو کیا گیا تھا، اس سے قبل خود شماری کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی تھی۔