(ویب ڈیسک ) سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ اٹالین ڈش پاستا بنانے کیلئے اس میں نمک شامل کرنے کیلئے صحیح وقت کا انتخاب ضروری ہے ورنہ ڈش کینسر جیسے موذی مرض کا باعث بن سکتی ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ”ڈیلی میل “کے مطابق سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ غلط وقت پر نمک ملانا آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، جبکہ ساتھ ہی سائنسدانوں نے اسے صحیح سے پکانے کے 4 طریقے بھی بتائے ہیں ۔
واضح رہے کہ نمک کے بغیر پاستا کے لیے اطالوی لفظ ”سوکیا“ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے جس کا مطلب ہے بیوقوف، یعنی اٹالین کے نذدیک پاستا کا اہم جز ہی نمک ہے اور اگر پاستے میں نمک نہیں ہے تو ان کے نذدیک ڈش پاستا ہے ہی نہیں ۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ساوتھ کیرولائناکولمبیا کے سائنسدانوں نے پانی میں موجود کمیکلز کا تجزیہ کیا اور اس میں تھوڑی مقدار میں جراثیم کش بھی دیکھے جو کہ نمک کیساتھ مل کر نقصان دہ ایلیمنٹ میں تبدیل ہو جاتے ہیں ، یہ مادے کینسر، جگر کے نقصان اور اعصابی نظام کی سرگرمی میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم کے مطابق جب گندم کے آٹے کو نلکے کے پانی میں گرم کیا جاتا ہے تو اس میں بقایا کلورین ہوتی ہے اور اسے آﺅڈائزڈ ٹیبل نمک کے ساتھ پکایا جاتا ہے تو ممکنہ طور پر نقصان دہ آﺅڈین والی ڈس انفیکشن ضمنی مصنوعات بن سکتی ہیں۔
جس کیلئے ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ پاستا کو پہلے پانی میں اچھے سے پکانے کے بعد اس سے پانی چھان لیں اور پھر اس پر نمک چھڑکیں لیکن نمک ایو ڈین کے بغیر ہونا چاہیے ۔