وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے جہاں وہ ترقی پذیر ممالک سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
دو روزہ کانفرنس آج سے دوحہ میں شروع ہوگی، ترقی پذیر ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے، کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی تیز کرنے کے اقدامات پر غور ہوگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے کے لئے قطر پہنچ گئے وزیراعظم دوہا میں اقوام متحدہ کی ترقی کرتے ممالک کی کانفرنس کے پانچوے اجلاس میں آج شرکت کریں گے وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور 6 مارچ کو اجلاس سے خطاب کریں گے pic.twitter.com/da19MgKcqR
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 5, 2023
امیر قطرکانفرنس میں شریک سربراہان مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف بھی امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف 6 مارچ کو کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کانفرنس میں شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔