(24نیوز) زندہ دلان کے شہر لاہور میں جشن بہاراں آج سے منایا جائے گا۔ 5 مارچ سے 12 مارچ تک جشن بہارامنایا جائے گا۔
جشن بہاراں میلہ کی افتتاحی تقریب جیلانی پارک جیل روڈ میں ہوگی۔ جشن بہاراں کا افتتاح نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کریں گے۔
ڈی سی لاہور کے مطابق شہر کی معروف شاہراہوں پر فلوٹس، ثقافتی رنگوں اور بینڈ پرفارمنس کے انتظامات کیے جائیں گے،جیلانی پارک میں فوڈ اینڈ آرٹیسین میلہ، فوک پنجاب میوزک پرفارمنس اور مورال پینٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔گریٹر اقبال پارک میں لکی ایرانی سرکس اور عارف لوہار پرفارم کریں گے۔ 12 مارچ اقبال پارک میں میراتھن/سائیکلوتھن مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔نیشنل ہسٹری میوزیم میں پاکستان بننے کے سفر کو ڈیجیٹلائز دیکھا جاسکے گا۔
ڈی سی لاہور نے بتایا کہ پنجاب سپورٹس بورڈ ہاکی اسٹیڈیم میں اسپورٹس میلہ جاری رہے گا،ہاکی سٹیڈیم میں میوزک اور صوفی فیسٹیول کے رنگ بکھیرے جائیں گے ۔ 12 مارچ کو شاہی قلعہ میں داستان گو، لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کے انتظامات کیے جائیں گے۔ 10 مارچ کو پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں رستم پنجاب دنگل منعقد کیا جائے گا ،دس مارچ کو حضوری باغ میں قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
داتا دربار، میاں میر، مزار اقبال اور حضرت مادھو لعل کے دربار پر محفل سماع جاری رہے گی۔ جیل روڈ سے مال روڈ انٹرسیکشن پر کنال میلہ کے دلکش مناظر نظر آئیں گے۔ علاوہ ازیں انتظامی امور کی بروقت تکمیل کیلئے شہر کے تمام ٹاؤن افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ لاہور کی تمام تحصیلوں کے نامزد افسران فیلڈ میں فرائض سرانجام دیں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8: ’قلندرز کا دھمال‘ پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم
معروف شاہراہوں پر فلوٹس، ثقافتی رنگوں اور بینڈ پرفارمنس کے انتظامات کیے جائیں گے،جیلانی پارک میں فوڈ اینڈ آرٹیسین میلا، فوک پنجاب میوزک پرفارمنس اور مورال پینٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ گریٹر اقبال پارک میں لکی ایرانی سرکس اور عارف لوہار پرفارم کریں گے۔
تمام یونٹس میں شہریوں کیلئے بالکل مفت انٹری ہوگی۔رواں سال پہلی مرتبہ جشن بہاراں کی تقریبات پورے شہر میں ہونگی۔