پاکستانیوں کیلئے گیس کا مسئلہ حل ہوگیا؟

Mar 05, 2023 | 12:21:PM

(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں کھودے گئے  کنویں سے 25 ملین کیوبک فٹ گیس کی پیداوار شروع کردی گئی، مزید 200 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس بھی فراہمی بھی ممکن ہو گی۔ 

ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں واقع بنوں ویسٹ بلاک میں کھودے گئے ایس ٹی ون ایکسپلوریشن کنویں سے 25 ملین کیوبک فٹ گیس کی پیداوار شروع ہو چکی ہے۔ 

ڈائریکٹر ماڑی گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ  دوسرے کنووٴں سے مزید گیس کی فراہمی 200 ملین مکعب فٹ یومیہ بھی ممکن ہوگی۔  ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان آرمی کے توسط سے تمام پروجیکٹس میں مقامی لوگوں کو نہ صرف گھر کے نزدیک روزگار مہیا ہوا بلکہ اس سے منسلک سماجی ذمہ داریوں کے بیشتر منصوبے بھی پایہ تکمیل کو پہنچے ہیں جن کی لاگت تقریباََ70ملین روپے ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں زندگیاں بدل دینے والا منصوبہ

 تقریباََ ایک سال کی محنت کے بعد مئی 2022 میں اس منصوبے سے قدرتی گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے  تھے جس کی لاگت تقریباََ ایک کھرب کیوبک فٹ ہے۔اس علاقے میں گیس کے وسیع پیمانے پر ذخیروں کی دریافت شمالی وزیرستان کی عوام کی ترقی و خوشحالی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گی۔

اس ذخیرے سے ملک کو تقریباََ ڈیڑھ بلین ڈالر سالانہ غیر ملکی ترسیلات کی بچت ہو گی۔ یہ ذخائر ملکی گیس کی کل پیداوار کاتقریباََ 15 فیصد ہیں۔ گیس پروڈکشن کے ساتھ ساتھ منصوبے کو قومی گرڈ کے ساتھ جوڑنے کیلئے سوئی ناردرون گیس پائپ لائن نے پائپ بچھانے کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔

لازمی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر، کرنسی مارکیٹ میں بھونچال، اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کار سرگرم

اسسٹنٹ کمشنر میر علی کا  کنہا ہے  کہ ان منصوبوں میں پانی، سولر پلانٹ، مساجد و مدارس کی مرمت و فعالی اور مفت راشن کی تقسیم سرفہرست ہیں۔  ان کے علاوہ  تمام کیمپس میں مقامی افراد کو سیکورٹی گارڈ بھی  بھرتی کیا گیا ہے۔

انہوں کا مزید کہنا تھا  کہ گریڈنگ اور سڑکیں بنانے کے تمام منصوبے بھی مقامی ٹھیکیداروں کو ہی دیے گئے ہیں۔  آئندہ سالوں میں ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے تقریباََ 800 ملین روپے مالیت کے سماجی ذمہ داری کا پلان بھی مرتب کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں