پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کو متنازع قرار دیدیا،فواد چوہدری کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کی تعیناتی پر اپنا ردعمل دیدیا۔ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ تقرری کا عمل متنازع ہے، پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرچی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے آج لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں چیئرمین نیب کیلئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے نام پر اتفاق کیا تھا، جس کے بعد ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کو متنازع قرار دے دیا۔ رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل متنازع ہے، عدالت نے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کا نوٹیفکیشن معطل کردیا، تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرچکی ہے۔
مزید پڑھیں: اہم دفاعی اور خلائی تیکنالوجیز میں چین کو امریکا پر برتری حاصل ہے: آسٹریلوی تحقیق
مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری نظر میں اپوزیشن لیڈر شاہ محمود قریشی ہیں، نئے چیئرمین نیب کے تقرر پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت ضروری ہے ، وزیراعظم اور راجا ریاض کے درمیان مشاورت کا یہ عمل قانونی اعتبار سے نہیں ہوا ۔