بھارتی گلوکار ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف بھارتی گلوکار بینی دیال کنسرٹ کے دوران ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی ہو گئے۔
اس واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ میں بینی دیال کی اسٹیج پرفارمنس کے دوران اچانک ڈرون کیمرہ ریکارڈنگ کرتے ہوئے ان کے قریب آیا اور سر کے پچھلے حصّے سے ٹکرا گیا۔
Famous Indian singer Benny Dayal gets hit by a drone in VIT Chennai!#BreakingNews #BennyDayal #India pic.twitter.com/o4eK2faetF
— Aakash (@AakashAllen) March 2, 2023
جیسے ہی ڈرون کیمرہ گلوکار کے سر سے ٹکرایا تو اُنہوں نے اپنی پرفارمنس روک دی اور اسٹیج پر اپنے سر پر ہاتھ ملتے ہوئے اسٹیج پر بیٹھ گئے، جس کے بعد وہاں موجود عملہ ان کے پاس آیا اور اُنہیں طبّی امداد دی گئی۔
بینی دیال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اس واقعے کے بعد اپنے مداحوں، کنسرٹ آرگنائزرز اور دیگر فنکاروں کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا ہے کہ ڈرون کے ٹکرانے سے ان کے سر پر تھوڑی سی چوٹ آئی اور ان کی 2 انگلیاں زخمی ہوئیں جن پر پٹی کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
گلوکار نے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے چنئی کنسرٹ کے عملے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: تونیشا شرما خودکشی کیس،شیزان خان کی ضمانت منظور
بینی دیال نے کنسرٹ کے آرگنائزرز سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمیشہ سرٹیفائیڈ ڈرون آپریٹر کی خدمات لیں۔
اُنہوں نے فنکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ جب بھی وہ کسی کنسرٹ میں پرفارم کریں تو اس بات کو آرگنائزرز سے معاہدہ کر کے پہلے سے یقینی بنائیں کہ ڈرون آپ کی پرفارمنس کے دوران آپ کے قریب نہیں آئے گا کیونکہ یہ بہت خطرناک ہے۔