عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں؟ پولیس کمرے میں پہنچی تو کیا ہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے تمام پارٹی کارکنوں سے لاہور کے زمان پارک پہنچنے کی اپیل کی جبکہ ٹیلی ویژن رپورٹس میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں عدالتی سماعت سے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی ہے، لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔
عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں۔ ایس پی صاحب کمرے میں گئے ہیں مگر وہاں عمران خان موجود نہیں۔ ٹیم عمران خان کی گرفتاری کےلیے پہنچی ہے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 5, 2023
عدالتی احکامات کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کےلیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کیپیٹل پولیس اسلام آباد نے کہا کہ عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ تمام کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ عمران خان گرفتاری سے گریزاں ہیں۔ ایس پی کمرے میں گئے مگر وہاں عمران خان موجود نہیں۔
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری شبلی فراز نے وصول کیے،وارنٹ گرفتاری پر بنی گالہ رہائشگاہ کا پتہ موجودہے،اسلام آباد پولیس نے زمان پارک لاہور میں وارنٹ موصول کرایا،عمران خان موجود نہیں ہیں ، شبلی فراز نے لکھ کر دیدیا،شبلی فراز نے کہا کہ ہم قانونی عمل کا حصہ بنیں گے۔