عمران خان نے مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا۔ اجلاس میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے نوٹس اور آج کی صورتحال پر مشاورت ہوگی ۔اجلاس میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لےگی۔
ضرور پڑھیں :عمران خان کی گرفتاری؟ پولیس کی بھاری نفری طلب
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا امکان ہے،عمران خان کو مکمل قانونی تقاضے پورے کر کے گرفتار کیا جائے گا۔