نواز الدین صدیقی کا اہلیہ اور بچوں کو گھر سے نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہیں بچوں سمیت اداکار نے گھر سے نکال دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے گھر سے نکال دیا ہے اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ گھر کے باہر موجود ہیں۔
عالیہ نے ویڈیو کے ساتھ ایک تحریر درج کی جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ اداکار نے اپنے معصوم بچوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے ، میں پولیس اسٹیشن گئی تھی اور جب واپس آئی تو گارڈز نے ہمیں اندر داخل نہیں ہونے دیا ، ہماری بیٹی کو بھی یقین نہیں آرہا کہ اس کا باپ ہمارے ساتھ ایسا کر سکتا ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جس گھر کے باہر کھڑے ہو کر انہوں نے ویڈیو بنائی ہے اس سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔ وہ نواز الدین صدیقی کا بنگلہ ہی نہیں ہے، اداکار نے گھر پہلے ہی اپنی والدہ مہرالنساء صدیقی کے نام پر کر دیا ہے، جس بنیاد پر اداکار کے پاس گھر میں داخلے کیلئے کسی قسم کا اختیار موجود نہیں ہے۔
نوازالدین صدیقی کی والدہ کی کیئر ٹیکر نے دعویٰ کیا کہ بچے گھر میں داخل ہو سکتے ہیں لیکن عالیہ گھر کے اندر نہیں آ سکتی کیونکہ یہ گھر میرا ہے ۔
مزید پڑھیں: کیفی خلیل کا گانا’کہانی سنو‘ڈچ گلوکارہ کی آواز میں ویڈیو وائرل
عالیہ نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ اس کے پاس جانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور اس وقت ان کے پاس صرف 81 روپے ہیں تاہم نواز الدین صدیقی نے اہلیہ کے دعوے کی تردید کر دی ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ نواز الدین پہلے اپنی بیوی کیلئے ممبئی میں ایک لگژری فلیٹ 2016 میں خرید چکے ہیں جو انہوں نے کرائے پر دیا ہوا ہے ۔