پاکستانی فلم کا ’بیسٹ انٹرنیشنل فلم ایوارڈ‘ اپنے نام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والی شہرہ آفاق پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے ’بیسٹ انٹرنیشنل فلم ایوارڈ‘ اپنے نام کر لیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ نے ہفتے کے روز ’انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز‘ میں بہترین بین الاقوامی فلم ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
فلم ’جوائے لینڈ‘ نے اپنے مدِ مقابل 4 دیگر نامزدگیوں کو مات دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
پاکستانی ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس فلم میں ملک میں پہلی بار ایک ٹرانس ویمن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں: نواز الدین صدیقی کا اہلیہ اور بچوں کو گھر سے نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی جدوجہد کی غیر جانبدارانہ داستان بیان کرتی اس فلم کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔
یہ پہلی پاکستانی فلم تھی جو کانز فلم فیسٹیول میں نامزد ہوئی اور اپنے مدِ مقابل نامزد دیگر 13 فلموں کو مات دینے میں کامیاب رہی۔ اس فلم کو اکیڈمی ایوارڈز کے لیے بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ فلم کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا تو جماعت اسلامی کے سنیٹر مشتاق احمد نے فلم کی ریلیز پاکستان میں روکنے اور اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا ۔