پشاور: یونیورسٹی سیکیورٹی انچارج ساتھی کی گولی لگنے سے جاں بحق

Mar 05, 2023 | 16:32:PM

(ویب ڈیسک) پشاور یونیورسٹی میں سیکیورٹی انچارج گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، ڈی ایس پی کیمپس فضل الربی واقعے کو حادثہ قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل ہاسٹل ڈیوٹی پر موجود پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ مسعود سے گیٹ کھولنے کے دوران پستول گر کر فائر ہوگئی جس کے نتیجے میں سپروائزر زخمی ہوگیا، جسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ میں استعمال پستول کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حالیہ چند دنوں کے دوران کیمپس پولیس تھانے کی حدود میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب سے آن لائن کپڑے کا کاروبار کرنیوالا نوجوان کراچی میں بے دردی سے قتل

قبل ازیں دو ہفتے قبل اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرار بھی قتل ہوگئے تھے جبکہ آج کیمپس کا سیکیورٹی انچارج بھی فائرنگ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین صوبے کی سب سے بڑی یونیورسٹی میں آئے روز پیش آنیوالے واقعات پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

مزیدخبریں