عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں کاشکار ،عدالت نے ازخود نوٹس لیا، مولانا فضل الرحمان 

Mar 05, 2023 | 18:21:PM
عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں کاشکار ،عدالت نے ازخود نوٹس لیا، مولانا فضل الرحمان 
کیپشن: مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں کاشکار ہے،عدالت نے ازخود نوٹس لیا،الیکشن شیڈول کیوں نہیں دیا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیا،آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں ،ہم مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد پر یقین رکھتے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ دونوں اسمبلیوں کے ٹوٹنے کے حقائق کوبھی مدنظر رکھناہوگا،دیکھناہوگاکہ کیااسمبلیاں وزرائے اعلیٰ نے توڑیں ؟۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کاش سپریم کورٹ نے 25جولائی 2018کے انتخابات کے نتائج پربھی ازخود نوٹس لیاہوتا،سپریم کورٹ نے مشرف کوتین سال دئیے ،آج کہاجارہاہے کہ 90دن میں انتخابات کرائے جائیں ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں کاشکار ہے،عدالت نے ازخود نوٹس لیا،الیکشن شیڈول کیوں نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی وائرل ویڈیو میں موجود شخص کون ہے ؟صندل خٹک نے سب بتا دیا