توشہ خانہ کیس، لاہور ہائیکورٹ کے سیکورٹی عملے نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس کردی

Mar 05, 2023 | 18:50:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں جمع نہ ہو سکی، فوادچودھری اور وکلا کی ٹیم درخواست ضمانت جمع کروائے بغیر روانہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری اور وکلا کی ٹیم چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں درخواست ضمانت جمع کرانے کیلئے ہائیکورٹ پہنچی، لاہور ہائیکورٹ میں عملہ موجود نہ ہونے کے باعث فواد چودھری اور وکلا کو داخلے کی اجازت نہ ملی ،عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے درخواست ضمانت ہائیکورٹ سکیورٹی عملے کو دینے کی کوشش کی،ہائیکورٹ سیکورٹی عملے نے درخواست ضمانت وصول کرنے کا اختیار نہ ہونے کے باعث درخواست وصول نہ کی ، پولیس اہلکار نے درخواست وکیل کو واپس کرتے ہوئے کہاکہ یہ میرا دائرہ اختیار نہیں،آج اتوار ہے اور کوئی عملہ موجود نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی وائرل ویڈیو میں موجود شخص کون ہے ؟صندل خٹک نے سب بتا دیا

مزیدخبریں