(24نیوز)اسلام آبادیونائیٹڈ نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل میں چھٹا میچ بھی ہار گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیا تھا جسے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8وکٹوں پر عبور کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو نے 29 گیندوں پر 63 رنزبنائے جبکہ اعظم خان نے 35 ، فہیم اشرف نے 39 رنز اسکور کئے۔
اس سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز یاسر خان اور ول سمیڈ نے کیا۔ مر اکمل نے صرف 14 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 43 رنز اسکور کر کے اپنی ٹیم کا اسکور 179 رنز تک پہنچا دیا۔
اسلام آباد کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3، فہیم اشرف نے دو اور رومان رئیس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں 6 میں سے 4 میچز جیت چکی ہے۔