اچھا کپتان ہمیشہ مخالف ٹیم اور پیچ کو دیکھتے ہوئےکھلاڑیوں میں تبدیلی کرتا ہے،سینئر کرکٹرز کا تجریہ

Mar 05, 2023 | 19:37:PM

(24نیوز) ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ ایک اچھے پلیئر کا کام ہے کہ وہ اپنے لئے کھیلنے کے بجائے ٹیم کیلئے کھیلے۔ 

 تفصیلات کے مطابق’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ میرے مطابق اگر کوئی  پلیئر چاہے وہ جونیئر ہو یا سینئر اگراچھا پرفارم نہیں کررہا تو اسے بٹھا دینا چاہیے، کیونکہ ایک اچھے پلیئر کا کام ہے کہ وہ اپنے لئے کھیلنے کے بجائے ٹیم کیلئے کھیلے، جیسا کہ کوئٹہ کی ٹیم کے پلیئرز صرف اپنے لئے کھیل رہے ہیں وہ ٹیم کیلئے نہیں کھیل رہے،میرے مطابق تو اسلام آباد اور کوئٹہ کا کوئی مقابلہ نہیں ہے کیونکہ اسلام آباد کی ٹیم بہت اچھا پرفارم کررہی ہے جبکہ کوئٹہ کی پرفارمنس اچھی نہیں ہے۔ 

سلیم ملک نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو اوپنر نہیں آنا چاہیے، ایک اچھا کپتان ہمیشہ مخالف ٹیم اور پیچ کو دیکھتے ہوئے اپنی ٹیم میں تبدیلی کرتا ہے،آخر میں آج کے میچ پر تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے مطابق آج کا میچ اسلام آباد  یونائیٹڈ جیتے گی۔ 

سابق  فاسٹ بالر محمد آصف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی ٹیم میں نسیم شاہ کے علاوہ کوئی باؤلر اچھا پرفارم نہیں کررہا، اس پی ایس ایل لیگ سے ہم نے قومی ٹیم کیلئے اچھے پلیئرز نکالنے ہوئے ہیں، اس لئے انہیں موقع دینا چاہیے، بابر اور رضوان تو میرے مطابق اپنے لئے کھیل رہے ہیں اس طرح تو ان کے رنز اچھے ہی ہوں گے لیکن دوسرے پلیئرز کے لیے مشکل ہو گی،یہ سب چیزیں کوچز کو دیکھنی چاہیں کہ کس پلیئر کو کس نمبر پر بھیجنا ہے۔ 

محمد یوسف نے کہا کہ ٹی 20 کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، میری ہمدردیاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہیں،سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سینئر پلیئرز کے بجائے کوئٹہ کی ٹیم میں نئے پلیئرز کو موقع ملنے چاہیں، خاص طور پر جونیئرز  کو موقع ملنا چاہیے، آج کے میچ کی پیشگوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے مطابق اسلام آباد  یونائیٹڈ جیتے گی۔ 
 

مزیدخبریں