ّ(24نیوز) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا تام پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان، کشمیراور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے،اتوار کو ریکارڈکئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی5،کالام منفی 2اور گو پس میںصفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہر قائد کا موسم آج گرم رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ شہر میں درجہ حرارت 32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتاہے۔ہوا میں نمی کا تناسب اننچاس فیصد ہے۔کراچی میں فضائی آلودگی بھی برقرار ہے۔ ایئر کولیٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی دوسرے اور دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔
لاہور میں موسم میں تبدیلیاں تیزی سے جاری ہیں ، دن کے وقت موسم گرم رہنے لگا ہے،درجہ حرارت 21 ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، دوسری جانب فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا ہے جبکہ راولاکوٹ ، پارہ چنار، دیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 5، پارہ چنارہ 3، دروش ایک، بگروٹ 3 اور استور میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمت میں پھر اضافہ،ایک کلو کتنے کا ہو گیا؟