(24 نیوز)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ عمران خان کو سیاستدان نہیں سمجھتا،عمران خان سے بات نہیں کریں گے ،الیکشن ہوئے تو ہم اس میں ضرور حصہ لیں گے۔
24 نیوز کے پروگرام نسیم زہرا ایٹ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ نیب اور کاروبار ایک ساتھ نہیں چل سکتے ،ہر بیوروکریٹ دستخط کرنے سے گھبراتا ہے،نیب نے مجھے عید کی نماز پڑھنے نہیں دی۔
ان کاکہناتھا کہ میاں نواز شریف کی واپسی ان کا اپنا مسئلہ ہے،سابق صدر نے کہاکہ کسی کے فون پر پرویز الٰہی نے اپنا سیاسی مستقبل داو¿ پر لگادیا ، ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی مقبولیت غربت کی وجہ سے ہے،زمان پارک میں صبح سے تماشا چل رہا ہے،پولیس والے بستر کے نیچے دیکھتے تو عمران خان مل جاتے ۔
انہوں نے کہاکہ مفتاح اسماعیل کو ہٹانا مسلم لیگ ن کا اپنا فیصلہ تھا،وزیراعظم سے ملاقات میں الیکشن پر کوئی بات نہیں ہوئی ،ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم سے اختلاف رائے تو ہو سکتا ہے لیکن ان کو فالو کروں گا۔
سابق صدر نے کہاکہ بحیثیت سیاسی پارٹی الیکشن کی مخالفت نہیں کرتے،سپریم کورٹ نے ہمیں نوٹس نہیں دیا لیکن ہم نے خود درخواست کی ، ان کا کہناتھا کہ جو الیکشن کمیشن نے کہنا ہے ہم نے اور مولانا نے لبیک کہناہے،آصف زرداری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے جووعدہے کئے 4 سال میں پورے نہیں کئے ،جنرل ریٹائرڈ باجوہ مس گائیڈ تھے ،عمران خان کے سکیورٹی خدشات جائز نہیں ہیں ،موجودہ صدر کو کوئی سیاست کرنے سے نہیں روک رہا،ان کاکہناتھا کہ سابق وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی بی بی نے 5 سال جیل کاٹی ، میں نے جام صادق کی پیش کش کو ٹھکرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر سرکاری ملازمین کو کتنی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی