حکومت سندھ نے مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کر دیا

Mar 05, 2023 | 21:41:PM

(24 نیوز)حکومت سندھ نے مردم شماری پر سرکاری سطح پر تحفظات کا اظہار کر دیا،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کو خط لکھ دیا۔
مرادعلی شاہ نے خط میں کہا ہے کہ مردم شماری کے عمل میں پیچیدگیاں ہیں ،مردم شماری کو خفیہ رکھا جا رہا ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ کا کہناہے کہ ٹیبلیٹس کی وجہ سے نئے مسائل نے جنم لیا ہے،مردم شماری کے بارے میں عوام اور صوبائی حکومت کو آگاہی نہیں مل رہی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہناتھا کہ پرانی غلطیوں کو دہرایا جا رہا ہے ،مردم شماری کو متنازعہ ہونے سے بچایا جائے ،نتائج متنازعہ ہوئے تو صوبائی حکومت ذمے دار نہیں ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی لائیو نشریات پر پابندی عائد

مزیدخبریں