(اویس کیانی)وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملہ پر وزیراعظم نے لسٹ فائنل کرنے میں 90 فیصد کام مکمل کر لیا ۔
وزریر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے ہیں ، پہلے مرحلے میں 15 سے زائد کابینہ اراکین حلف لیں گے ، خواجہ آصف، احسن اقبال، اعظم نزیر تارڑ، رانا تنویر حلف لیں گے ، عطا تارڑ، چودھری سالک ،عبدالعلیم خان ،امیر مقام ،سردار یوسف بھی کابینہ ارکان ہوں گے ، پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والوں میں مصدق ملک، شیزا خواجہ ،حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چودھری بھی شامل ہوں گے ، ان کے علاوہ نوشین افتخار،انوشہ رحمان ،اسحاق ڈار کا نام بھی کابینہ میں شامل ہے ، ذرائع کا کہنا ہےکہ 5 مشیر بھی کابینہ میں شامل ہوں گے ،معاون خصوصی برائے وزیراعظم کے ناموں پر بھی مشاورت جاری ۔
یہ بھی پڑھیں : بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری،شہباز شریف نے ہدایات جاری کر دیں