رمضان سے قبل ہی ناجائز منافع خور مافیا فعال ، ایل پی جی خود سے مہنگی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی ناجائز منافع خور فعال ہوگئے۔ ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایل پی جی مافیا نے سرکاری قیمت کو نظر انداز کرتے ہوئے از خود 20 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔
ضرورپڑھیں:بیٹے کی پسند کی شادی رکوانے کیلئے ماں نے غنڈوں کا حملہ کروادیا
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے نومنتخب حکومت سے ایل پی جی مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں حکومتی ریلیف پیکج ابھی شروع نہیں ہوا تاہم ایل پی جی مافیا نے گیس مہنگی کر کے اپنا ریلیف عوام سے لینا شروع کردیا۔