گورنر پنجاب نے اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کردیا

Mar 05, 2024 | 11:15:AM

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے آرڈیننس جاری کردیا۔

 گورنرپنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے جاری آرڈیننس کے تحت صوبائی سطح پر اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کونسل بنے گی،آرڈیننس کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں کمیٹیاں بنا کراشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کریں گے۔

آرڈیننس کے تحت خلاف ورزی کرنے پر 3 سال قید اور1 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی ہوگا۔
 

مزیدخبریں