چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Mar 05, 2024 | 11:30:AM

(ملک اشرف)لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن آج شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کریں گے،درخواست میں صادق سنجرانی اوروفاقی حکومت  الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مقامی شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کے توسط سے گزشتہ روز درخواست دائر  کی تھی۔

رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کےمتعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا ،عدالت نے کہا کہ  درخواست گزار  کوپہلے متعلقہ فورم سے رجوع کرے ۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کا درخواست کے ناقابل سماعت ہونے سے متعلق اعتراض برقرار رکھا۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ  صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا،صادق سنجرانی نے الیکشن جیتا الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ صادق سنجرانی بیک وقت 2 سیٹیں نہیں رکھ سکتے، وہ غیر قانونی طور پر چئیرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑی تعیناتی کردی

مقامی شہری  کی جانب سے دائر درخواست میں  استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے۔

درخواست گزار نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے روکنے کا حکم بھی دے ۔

مزیدخبریں