(24 نیوز)اسلام آباد میں چھ مقامات پر ٹول ٹیکس لینے کا معاملہ،کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی( سی ڈی اے) نے کابینہ سے منظوری لیے بغیر ٹول ٹیکس وصولی کا پلان بنا لیا ۔
ذرائع کے مطابق ٹول ٹیکس ادائیگی کے لیے اسلام آباد کے شہریوں کو بھی چھوٹ نہیں ملے گی,ہری پور و اسلام آباد بارڈر پر مونال سے پہلے ٹال پلازہ بنایا جائےگا،اسلام آباد ہائی وے پر جی ٹی روڈ کے فورن بعد ٹال کلیکشن پوائنٹ بنے گا ،سنگجانی ، آئی جے پی روڈ پر بھی ٹال کلیکشن پوائنٹ قائم کیے جائے گے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد داخلے کے وقت20 روپے کا ٹول وصول کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں خارجی پوائںٹس پر بھی ٹال ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج اڈیالہ جیل جائیں گے
اس کے علاوہ عوامی ردعمل جانچنے کے لیے سی ڈی اے نے معمولی رقم ٹال ٹیکس رکھنے کا آپشن دیا۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کی جانب سے ردعمل نہ آنے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ ٹول ٹیکس موٹروے طرز پر کمپیوٹرائزڈ پرچی پر وصول کیا جائے گا۔