’آپ کیویز سے بلیک کیپ تو لے سکتے ہیں لیکن ان کا مہذب رویہ نہیں‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑی کولن منرو کی مقامی بال بوائے کے کیچ تھامنے پر سراہنے اور اسکے ساتھ جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دی تاہم میچ کے دوران باؤنڈری پر بال بوائے نے کیچ چھوڑا جس پر کولن منرو نے نوجوان کو کوچنگ کا مشورہ دیا۔
From drop to dazzling catch! ????
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2024
Ball boy redeems himself in #IUvPZ match and gets a warm hug from Colin Munro. #HBLPSL9 | #KhulKeKhel pic.twitter.com/ncTKJ0xPfr
بعدازاں بال بوائے کو ایک اور موقع ملا جب منرو ہی باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے، دوسرا موقع ملنے پر بال بوائے نے کیچ تھام لیا جس پر منرو نے انہیں سراہا اور گلے لگالیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
اس پُرجوش اور خوشگوار منظر پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ڈراپ سے شاندار کیچ تک، کولن منرو گرم جوشی سے بال پکر سے مل رہے ہیں۔
you can take that blackcap away from kiwi but not that gentelmen attitute https://t.co/ykO4dIq3kz
— RUDRAPRATAP SWAIN (@RUDRAPRATA54482) March 4, 2024
ایک ایکس صارف نے کہا کہ آپ کیویز سے بلیک کیپ تو لے سکتے ہیں لیکن ان کا مہذب رویہ نہیں۔